گلوکارہ میشا شفیع ہالی ووڈ اداکار سے اپنا موازنہ کیے جانے پر ناخوش

پاکستان شوبز انڈسٹری کی گلوکارہ میشا شفیع ہالی ووڈ کے مشہور اداکار کیانو ریوز سے موازنہ کرنا کچھ خاص پسند نہیں آیا۔
گلوکارہ میشا شفیع نے فوٹو اینڈ ویڈیو ایپ انسٹا گرام پر نئے ہیئر اسٹائل کے ساتھ اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔
میشا شفیع کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر کو دیکھ کر ایک صارف نےگلوکارہ کا موازنہ ہالی ووڈ اداکار کیانو ریوز سے کر دیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ان تصاویر میں وہ کافی حد تک ہالی ووڈ اداکار کیانو ریوز کی ہمشکل لگ بھی رہی ہیں۔
تاہم گلوکارہ نے صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’وہ اس پر پاگل نہیں ہیں ۔‘
گلوکارہ کے جواب پر صارف نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ آپ کو ہماری اگلی سپر ہیروئن ہونا چاہیے، آپ کمال لگ رہی ہیں ۔ ‘
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

