سوشل میڈیا پر جدید اسلحہے کی نمائش کرنا نوجوانوں کا معمول بن گیا

سرگودھا میں سوشل میڈیا پر جدید اسلحہے کی نمائش کرنا نوجوانوں کا معمول بن گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے علاقے بھلوال کے چک 15 شمالی اور چک 18 شمالی کے نوجوانوں نے جدید اسلحہ کے ساتھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی ہیں، فوٹیج میں نوجوانوں کو اسلحہے لے کر سرعام گھومتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منچلے نوجوان اسلحہے لہراتے انڈین گانوں پر اداکاری کرتے رہے جبکہ جدید اسلحہے کی فائرنگ سے علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا ۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش پر حکومت کی جانب سے پابندی عائد ہے۔
یاد رہے کہ تھانہ بھلوال صدر پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے سے تاحال گریزاں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

