Advertisement

سازش کے تحت پاک نیوزی لینڈ سیریز کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی، وزیرداخلہ

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سازش کے تحت پاک نیوزی لینڈ سیریز کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مکمل طور پر سیکیورٹی فراہم کی جبکہ ہمارے اداروں نے بہت کوشش بھی کی کہ وہ مان جائیں لیکن نیوزی لینڈ کی ٹیم نے یکطرفہ طور پر اپنا دورہ منسوخ کیا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ وزیرعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے بات کی، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا تھریٹ کا مسئلہ نہیں ہے۔

شیخ رشید احمد نے یہ بھی کہا کہ ہماری پولیس، افواج سمیت کسی ادارے کے پاس کوئی تھریٹ نہیں ، نیوزی لینڈ کے دورے کو ایک ساز ش کے تحت ختم کیا گیا ہے۔

Advertisement

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں امن اور سکون کا سب سے بڑا داعی ہے، پاکستان دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے انتہائی مضبوط اور زبردست ادارے رکھتا ہے۔

شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ کس کی سازش ہے میں یہاں نام نہیں لینا چاہتا۔ دستانے پہنے ہوئے ہاتھوں نے سازش کی، دستانے پہنے ہوئے ہاتھ پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے تھے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان میں کوئی خون ریزی نہیں ہوئی، نہیں چاہتے کہ افغانستان میں کوئی بھوکا مرے۔ افغانستان کو کب تسلیم کرنا ہے یہ فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے۔

شیخ رشید احمد نے یہ بھی کہا کہ معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کیلئے سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم بھی 24 سے 48 گھنٹے میں اپنا فیصلہ کر لے گی، انگلینڈ کی ٹیم جو بھی فیصلہ کرے گی وہ ان کا اپنا فیصلہ ہوگا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے، اگر انگلینڈ کی ٹیم پاکستان آئے گی تو ان کی سیکیورٹی کیلئے بھی زبردست انتظامات کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ آج نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو آگاہ کیا  تھا کہ انہیں سیکیورٹی کے حوالے سے الرٹ کیا گیا ہے اس لیے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان نے مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کررکھے تھے جس پر   نیوزی لینڈ ٹیم کے آفیشلز نے اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

اس سے قبل وزیر اعظم  عمران خان  نے ذاتی طور پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم  جیسنڈا آرڈرن سے رابطہ کرکے انہیں بتایا  تھا کہ ہماری سیکیورٹی انٹیلیجنس دنیا کی ایک بہترین ایجنسی ہے اور مہمان ٹیم کو کوئی سیکیورٹی تھریٹ نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version