Advertisement

عالمی اسٹیبلشمنٹ اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عالمی اسٹیبلشمنٹ اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں وفاق المدارس العربیہ کی مجلس شوریٰ عمومی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اسٹیبلشمنٹ ہمارے وفاق المدارس کو توڑنا چاہتی ہے اور اس حوالے سے متعدد بار کوششیں بھی ہوچکی ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ  نے کہا کہ دینی مدارس برطانوی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بھی جدوجہد کرچکے ہیں، عالمی اسٹیبلشمنٹ اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کنا تھا کہ حکومت اسلام  کے خلاف قانون سازی سے باز رہے، ہم خلافِ اسلام قانون سازی کی کوششوں کے خلاف تحریک چلائیں گے۔

جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ جلد تمام علمائے کرام سے مشاورت کے بعد پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی کے خلاف احتجاج کا اعلان کریں گے۔

Advertisement

دوسری جانب پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی وفد کے ہمراہ سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی سے بھی ملاقات کی۔

 ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مجیب الرحمن شامی کے بھائی کی وفات پر اظہارِ تعزیت اور درجات کے بلندی کی دعا بھی کی۔

 سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے وفد میں معاون خصوصی بلال میر، حافظ عبدالرحمن، طارق بلوچ، حافظ زین العابدین شامل تھے جبکہ سینئر صحافی حفیظ اللہ نیازی، اجمل جامی، ایثار رانا، حبیب اکرم، سلمان غنی ودیگر سینئر صحافی کالم نگار بھی شریک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version