Advertisement

بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز خوش آئند ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز خوش آئند ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے جھل جاؤ، بیلہ شاہراہ کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں اہم سڑکوں کو بنایا جارہا ہے، ماضی کی حکومتوں نے بلوچستان پر توجہ نہیں دی۔

جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں عدم دلچسپی کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے، وفاق اور صوبائی حکومت نے ترقی کیلئے مل کر کام کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مزید کہا ہے کہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز خوش آئند ہے، آواران پاکستان کا سب سے زیادہ پسماندہ علاقہ ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے جھل جاؤ، بیلہ شاہراہ کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا تھا کہ کراچی، کوئٹہ، چمن شاہراہ پرکام جاری ہے، ن لیگ دورمیں مہنگی اورہمارےدورمیں سستی موٹرویزبنیں، جھل جھاؤ، بیلہ جنوبی بلوچستان کی اہم شاہراہ ہے

Advertisement

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا تھا کہ شاہراہ کی تعمیرعلاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریگی، ماضی میں بلوچستان کے مسائل پرتوجہ نہیں دی گئی، جنوبی بلوچستان میں توجہ نہ دینے سے مسائل پیدا ہوئے، پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے کام کرنا وزیراعظم کی ترجیح ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version