ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو رد کردیا ہے، سعید غنی

وزیراطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو رد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پی ٹی آئی کی آئندہ الیکشن کے لیے پری پول رگنگ ہے۔
وزیراطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مسترد کرتی ہے، انتخابی اصلاحات کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے پی ٹی آئی حکومت کا نہیں، ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو رد کردیا ہے۔
سعید غنی نے کہا ہے کہ الیکشن کے دوران الیکٹرانک مشین کے ذریعے قوتیں اپنے مقاصد حاصل کرنے اور من پسند جماعت کو جتوانے کے لیے اس مشین سے نتائج تبدیل کرسکتے ہیں، 2018 کے انتخابات میں ’’آر ٹی ایس‘‘ کا تجربہ کیا گیا، گزشتہ انتخابات آر ٹی ایس بیٹھ گیا تھا اور نتائج تبدیل کیے گیے تھے۔
وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے مزید کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا انتخابات میں رول ختم کرنا ہوگا، جدید ٹکنالوجی دور کا آر ٹی ایس بیٹھ گیا اس لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو بھی مسترد کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

