Advertisement

ناشتے میں انڈے کھانے کے حیرت انگیز فوائد

ہمارے کھانوں میں انڈے کی مسلسل موجودگی کی ایک وجہ یہ ہے کہ یہ ہمیں صحت سے متعلق کئی فوائد فراہم کرتے ہیں۔

اُبلے ہوئے انڈے اور آملیٹ پروٹین، کیلشیم، وٹامنز اور غذائی اجزاء کا ذریعہ بھی ہیں۔

ماہرین کے مطابق انڈے پروٹین کا ایک اچھا ذریعہ ہیں، انڈوں میں دل کی صحت مند غیر محفوظ شدہ چربی بھی ہوتی ہے اور یہ اہم غذائی اجزاء جیسے وٹامن بی 6، بی 12 اور وٹامن ڈی کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہیں۔

انڈے کھانے سے ہائی ڈینسٹی لیپوپروٹین (ایچ ڈی ایل) کی سطح بلند ہوتی ہے جسے اچھا کولیسٹرول بھی کہا جاتا ہے، جو لوگ ایچ ڈی ایل کی سطح زیادہ رکھتے ہیں ان میں دل کی بیماری، فالج اور دیگر صحت کے مسائل کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق چھ ہفتوں تک ایک دن میں دو انڈے کھانے سے ایچ ڈی ایل کی سطح میں مزید  10فیصد اضافہ ہوتا ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ جیسے جیسے ہماری عُمر بڑھتی جاتی ہے تو ہمیں اپنی آنکھوں کا بہتر خیال رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے ،انڈے کی زردی میں لوٹین اور زیکسینتھین کی بڑی مقدار ہوتی ہے۔

اینٹی آکسیڈینٹس آنکھوں میں موتیے  کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے، انڈوں میں وٹامن اے بھی زیادہ ہوتا ہے جو آنکھوں کی صحت کے لئے فائدے مند ہے۔

کولین انڈوں میں پایا جانے والا ایک ضروری غذائی جزو ہے جو دماغ کی نشوونما اور افعال کو متحرک کرتا ہے، یہ یادداشت برقرار رکھتا ہے اور ہماری دماغی صحت بہتر کرتا ہے۔

انڈا ایک طاقتور غذا ہے جو پروٹین اور چربی دونوں کا شاندار مجموعہ ہے، یہ آپ کے وزن میں کمی کے سفر میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version