اگر یہ ملک آئین پر چلے گا تو ترقی کی منازل طے کرے گا، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اگر یہ ملک آئین پر چلے گا تو ترقی کی منازل طے کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیالکوٹ مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے، خواجہ آصف نے بہادری سے اس حکومت کی جانب سے قید و جبر کا سامنا کیا ہے۔
احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دور میں ریکارڈ ترقی ہوئی، گزشتہ تین سالوں میں مسلم لیگ ن پر زہر کنٹینر پھینکیں گئے، یہ جتنا مرضی جھوٹ بول لیں یہ عوام کے دلوں سے مسلم لیگ ن کی محبت نہیں نکال سکتے۔
مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری کا کہنا ہے کہ میں نے عمران خان کو چیلنج کیا ہے ہمارے دور میں 32 سو ارب ترقی پر خرچ ہوئے اس میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت کر کے دیکھائے۔
احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ کہتے ہی ہم نیا پاکستان بنائیں گے، ہمارے قائد کی جدوجہد 72 سالوں سے ایک نقطے پر ہے۔
مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے مزید کہا ہے کہ حکومت کو پٹری پر نہیں رہنے دیا گیا، اگر یہ ملک آئین پر چلے گا تو ترقی کی منازل طے کرے گا، مسلم لیگ ن کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، ہمارا ایک ہی ایجنڈا ہے یہ ملک آئین کے تحت چلے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

