Advertisement

اداکارہ نمرہ خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نمرہ خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

 اداکارہ نمرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

نمرہ خان کی جانب سے کچھ گھنٹوں قبل یہ تصویر پوسٹ کی گئی تھی جسے اب تک بہت سے لوگوں کی جانب سے لائیک کیا جا چکا ہے۔

اداکارہ کی پوسٹ کردہ تصویر کے کامنٹ میں انسٹا صارفین اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریف کر رہے ہیں۔

 حل ہی میں نمرہ خان نے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں اداکارہ نے دوران پروگرام  میاں بیوی جیسے قیمتی رشتے ٹوٹنے کی وجہ سے متعلق بات کی تھی۔

Advertisement

گزشتہ سال لاک ڈاؤن میں سادگی سے نکاح کرنے والی نمرہ خان نے اپنے  انٹرویو کے دوران اپنی نجی زندگی سے متعلق پوچھے گئے سوال سے گریز کیا۔

Advertisement

 نمرہ خان کا سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ہم اس پر بات نہیں کر سکتے پلیز۔

نمرہ خان کے اس جواب پر شو کے میزبان، پاکستانی لیجنڈ اداکار نعمان اعجاز نے موضوع بدلتے ہوئے نمرہ خان سے سوال پوچھا کہ اُن کے خیال میں رشتوں کے ٹوٹنے کی وجہ کیا ہے؟

میزاب نے اداکارہ سے پوچھا کہ کیا اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی ذاتی زندگی سے متعلق اتنی معلومات اور تصویریں شیئر کرنا درست ہے؟

جس کا جواب دیتے ہوئے نمرہ خان نے کہا کہ اُن کے خیال میں قیمتی رشتے ٹوٹنے کی وجہ ہی سوشل میڈیا پر اپنی زندگی کو بہت زیادہ دکھانا اور نمائش کرنا بن رہی ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اپنے فیصلوں کے علاوہ دوسروں کے تبصروں پر بہت زیادہ دھیان اور انہیں اہمیت دینا ہی رشتے ٹوٹنے کی وجہ بنتی ہے۔

Advertisement

نمرہ خان کا کہنا تھا کہ ’آج کل کے لوگ اپنے رشتوں کی بہت زیادہ نمائش کرنے لگ گئے ہیں، اس بات پر بہت دھیان دیا جاتا ہے کہ لڑکا اتنا مشہور ہے، لڑکی اتنی مشہور ہے، دونوں کو کیمرے کا سامنے پیشے کے لحاظ سے دیکھا جاتا ہے اور اندر رشتے کا حال وہ دونوں ہی جانتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version