Advertisement

بھیگے ہوئے بادام اور اخروٹ کے صحت پر حیرت انگیز فوائد

ماہرین کی جانب سے اکثر مشورہ دیا جاتا ہے کہ اپنی صبح کی غذا پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ صبح کی خوراک کا اثر آپ کی مجموعی صحت پر ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اپنی غذا میں گری دار میوے شامل کرنا کئی ضروری غذائی اجزاء کی مقدار کو یقینی بنانے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔

 اپنے دن کا آغاز بھیگے ہوئے بادام سے کرنا ایک پُرانی رسم ہے جس پر بہت سے لوگ عمل کرتے ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین نے کہا کہ اپنے دن کا آغاز بھیگے ہوئی گری دار میوے خاص طور پر بادام اور اخروٹ سے کریں ،روزانہ رات میں تقریباً 8 گھنٹے تک پانی میں بادام اور اخروٹ بھیگو دیں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ بادام کھانے سے آپ کی یادداشت میں اضافہ ہوتا ہے، ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے۔

Advertisement

اخروٹ ومیگا 3 فیٹی ایسڈ کا بہترین ذریعہ ہے، یہ وٹامن ای، فولک ایسڈ، پروٹین اور فائبر بھی پیش کر سکتا ہے۔

اخروٹ عام طور پر برین فوڈ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کیونکہ یہ دماغ کے کام کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔

اس کے علاوہ اخروٹ کیلشیم، پوٹاشیم، آئرن، تانبا اور زنک کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔

ماہرین کے مطابق اخروٹ کو بھیگونے سے میٹابولزم بڑھتا ہے، بلڈ شوگر لیول کنٹرول ہوتا ہے اور وزن کم کرنے میں مزید مدد ملتی ہے۔

ماہرین  کا کہنا ہے کہ ورزش آپ کے معمول کا لازمی حصہ ہونا چاہئیے، جسمانی طور پر متحرک رہنے سے نہ صرف آپ کا جسم توانا رہے گا بلکہ آپ کا جسم بہت سی بیماریوں سے بھی دور رہے گا۔

دن کا آغاز چائے یا کافی سے کرنا ایک عام سی بات ہے  لیکن یہ پانی کی کمی کا باعث بن سکتا ہے، لہٰذا صبح چائے یا کافی پینے کا بہترین وقت نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version