Advertisement

لیجنڈ اداکار عمر شریف کی امریکہ میں علاج کروانے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

اداکار عمر شریف کی امریکہ میں علاج کروانے کی تیاریاں آخری مراحل تک پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق  لیجنڈ اداکار عمر شریف کے بیٹے جواد عمر  نے بتایا ہے کہ سندھ حکومت نے ائیر ایمبولینس کی رقم ادا کر دی ہے۔

جواد عمر نے کہا کہ ائیر ایمبولینس پاکستان روانگی سے قبل تمام تر تفصیلات سے آگاہ کریں گی۔

لیجنڈ اداکار عمر شریف کے بیٹے نے کہا کہ اگلے چوبیس گھنٹے میں ائیر ایمبولینس اپنا شیڈول بتائے گی۔

جواد عمر نے بتایا کہ ائیر ایمبولینس کراچی کے جناح ٹرمینل پر ہی لینڈ کرے گی تاہم  آج ائیر ایمبولینس آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مکمن ہے کہ ائیر ایمبولینس آنے میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔

تاہم ائیر ایمبولینس آنے کے بعد اس میں موجود ڈاکٹرز کی ٹیم عمر شریف کا طبی معائنہ کریں گی۔

جواد عمر نے کہا کہ طبی معائنے کے بعد عمر شریف کو علاج کے لیے امریکہ منتقل کیا جائے گا۔

اس سے قبل عمر شریف کےعلاج کیلئے بیرون ملک جانے کے معاملے پر محکمہ صحت سندھ نے ایئر ایمبولینس سے متعلق وفاقی وزارت خزانہ کو خط تحریر کیا تھا، جس میں ایک لاکھ 69 ہزار 800 امریکی ڈالر فارن ایکسچینج بجٹ جاری کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

سندھ حکومت کا اس حوالے کہنا تھا کہ عمر شریف کے اہل خانہ کے کہنے پر متعلقہ ائیر ایمبولینس کیلئے تمام اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔ متعلقہ ائیر ایمولینس کا دفتر پاکستان میں نہ ہونے کے باعث صوبائی حکومت نے وفاق سے درخواست کی ہے ، وفاقی وزارت خزانہ اس سلسلے میں ایک لاکھ 69 ہزار 800 امریکی ڈالر فارن ایکسچینج بجٹ جاری کرے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version