Advertisement

دلیپ کمار کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

کئی دہائیوں تک بالی وڈ پر راج کرنے والے معروف اداکار دلیپ کمار کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار دلیپ کمار کے انتقال کے 2 ماہ بعد ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے دلیپ کمار کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ان کے ترجمان نے اداکار کے مداحوں کو اس فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔

دلیپ کمار کے ترجمان نے اداکار کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ سائرہ بانو  کی مشاورت اور سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ان کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 7 جولائی کو 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے۔

Advertisement

عظیم اداکار یوسف خان عرف ’دلیپ کمار‘ نے اپنے کامیاب فلمی کیریئر کا آغاز 1944 میں ‘جوار بھاٹا’ کے ساتھ کیا تھا۔

تاہم ان کی مشہور فلموں میں آن، دیوداس، آزاد، مغل اعظم، گنگا جمنا، انقلاب، شکتی، کرما، نیا دور، مسافر، مدھومتی، دل دیا درد لیا، مزدور، لیڈر، جوار بھاٹا، جگنو، شہید، ندیا کے پار، میلا، داغ، دیدار، آگ کا دریا، عزت دار، داستان، دنیا، کرانتی، قانون اپنا اپنا، سوداگر جیسی مایہ ناز فلمیں شامل ہیں جو اداکار کی مقبولیت کا سبب بنیں۔

 جبکہ انہوں نے 1998 میں اپنی آخری فلم ’قلعہ‘ میں اداکاری کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version