Advertisement

حکومت نے چینی کی سرکاری ریٹیل اور ایکس ملز قیمت میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے چینی کی سرکاری ریٹیل اور ایکس ملز قیمت میں اضافہ کردیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی جانب سے  چینی کی نئی سرکاری قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چینی کی ریٹیل اور ایکس ملز قیمت 25 پیسے فی کلو بڑھادی گئی ہے، چینی کی ریٹیل قیمت 89.50 سے بڑھا کر 89.75 روپے فی کلو کردی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق سیلز ٹیکس سمیت چینی کا نیا ایکس ملز ریٹ 84.75 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ چینی کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت 89 روپے 75 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے ، نوٹیفیکیشن عمل درآمد کیلئے تمام صوبائی چیف سیکریٹریز کو بھجوایا دیا گیا ہے۔

 نوٹیفیکیشن میں مزید بتایا گیا ہےکہ چینی کی نئی سرکاری قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا ، چینی کی نئی قیمتیں 15 نومبر 2021 تک نافذ العمل رہیں گی۔

Advertisement

خیال رہے کہ زائد قیمت پر چینی بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی،  عمل درآمد نہ کرنے پر شوگر ملز، ڈیلرز، ڈسٹریبیوٹرز اور ریٹیلرز کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے 30 جولائی کو چینی کی ریٹیل اور ایکس ملز قیمت مقرر کی تھی ، سیلز ٹیکس سمیت چینی کا ایکس ملز ریٹ 84.50 روپے فی کلو مقرر کیا گیا تھا جبکہ چینی کی سرکاری ریٹیل قیمت 89.50 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
Next Article
Exit mobile version