Advertisement

منڈی بہاؤالدین: ڈپٹی کمشنر کا سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ، مضر صحت گوشت قبضے میں لے لیا

منڈی بہاؤالدین میں ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کی جانب سے سلاٹر ہاوس پر چھاپہ مارا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کمشنر طارق علی بسرا نے بغیر اطلاع دیے سلاٹر ہاؤس  پر چھاپہ مارتے ہوئے مضر صحت بغیر مہر لگے ذبح کیے گئے ایک درجن سے زائد بکرے قبضے میں لے لیے ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے سلاٹر ہاؤس میں ذبح کیے گئے ایک درجن سے زائد بکروں پر محکمہ ویڑنری کی جانب سے بغیر مہریں لگا گوشت پکڑ کر پولیس کو فوری گوشت قبضے میں لینے اور مقدمہ درج کا حکم دے دیا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صفائی کے نظام اور خستہ حال عمارت کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ذبح ہونے والے جانوروں کی صحت مند ہونے کا ثبوت متعلقہ محکمہ کرتا ہے اور سرکاری مہر کے بغیر گوشت مارکیٹ میں لے کر جانا ممنوع اور خلاف قانون ہے۔

  انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری صحت مند جانوروں کا گوشت فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے، اور اس میں کوتاہی کرنے والے انسانی معاشرے کے دشمن ہیں جنہیں قانون کے شکنجہ میں لیکر سخت کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ انکے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر توقیر الیاس چیمہ، سی او میونسپل کمیٹی سمیر چیمہ اور پولیس کی بھاری نفری بھی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
پاکستان کی معیشت کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے، وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version