لگژری انگور کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

جاپان میں پیدا ہونے والے قیمتی انگور کی قیمت آپ کے ہوش اڑا دیں گی ۔
بزنس انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں انگور کی ایک ایسی قسم پیدا ہوتی ہے، جسے قیمتی ترین قرار دیا جاتا ہے، اسے مارکیٹ میں (روبی رومن) کے نام سے جانا جاتا ہے۔
انگور کی اس قسم کو رنگوں کے حساب سے تین درجات میں تقسیم کیا جاتا ہے، جس کے ایک گچھے کو اس بار 76 ہزار 174 روپے میں فروخت کیا گیا ہے۔
امریکی کرنسی کے اعتبار سے یہ رقم 450 ڈالرز بنتی ہے، انگور کے سائز ، ذائقے اور رنگت کی وجہ سے اس کو نایاب سمجھا جاتا ہے، جس کی قیمت عام انگور سے کہی زیادہ ہوتی ہے۔
اس کو فروخت سے پہلے انسپیکشن کے لئے لے جایا جاتا ہے، جہاں پر فوڈ ماہرین رنگت، ذائقہ اور دیگر چیزوں کو چیک کرنے کے بعد اس کو فروخت کرنے کی منظوری دیتے ہیں۔
جاپانی یونیورسٹی پرفیکٹورال کے محقق ہیروشی نے بتایا کہ دنیا کے کسی بھی ملک یا حصے میں انگور کی یہ قسم نہیں پیدا ہوتی، اسی وجہ سے اس کو انفرادیت حاصل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

