Advertisement

ملک میں کھیلوں کے گورننس کا کوئی نظام موجود نہیں ہے،ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی امور ڈاکٹر فہمیدہ نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کے گورننس کا کوئی نظام موجود نہیں ہے

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی امور ڈاکٹر فہمیدہ نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان کھیلوں کے فروغ کے سلسلے میں باہمی رابطہ نہیں ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سالوں تک عہدوں پر رہنے والوں کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے،18 ویں ترمیم کے بعد کھیلوں کا فروغ صوبوں کی ذمہ داری ہے۔

مرکزی وزیر برائے بین الصوبائی امور ڈاکٹر فہمیدہ نے  کہا کہ ہم کھیلوں کے فروغ کے لیے شفاف نظام لارہے ہیں، اولمپک میں کارکردگی پر افسوس ہے۔

ڈاکٹر فہمیدہ نے کہا ہے کہ اسکولز اور کالجز کی سطح پر کھیلوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ  چاروں صوبوں کو کھیل کی نئی پالیسی سے متعلق اعتماد میں لیا گیا ہے، پالیسی واضح کرنا حکومت کا کام ہے۔

مرکزی وزیر برائے بین الصوبائی امور ڈاکٹر فہمیدہ کا مزید کہنا تھا کہ  17 سال سے مخصوص شخصیات عہدوں پر براجماں ہیں، نئی پالیسی کے نفاذ کے بعد کھیلوں سے متعلق معاملات بہتر انداز میں حل ہونگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version