Advertisement

حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ٹوکیو پیرا اولمپکس میں پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ  حیدر علی  کی ملاقات ہوئی ہے جس میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی روابط ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے  بھی شرکت کی۔

 صدر مملکت نے ٹوکیو پیرا اولمپکس (اگست-ستمبر 2021 ء ) میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر حیدر علی کو مبارکباد پیش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ  حیدر علی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے ملک و قو م کا نام روشن کیا۔

صدر مملکت نے حوصلہ افزائی کیلئے حیدر علی کو 25 لاکھ روپے کا انعامی چیک بھی پیش کیا۔

Advertisement

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ  امید ہے کہ  آپ مستقبل میں اس سے بھی بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ  خصوصی افراد کو ملک کا فعال شہری بنانے کیلئے ہنر اور تعلیم دینے کی ضرورت ہے ۔

 اس موقع پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی روابط ڈاکٹر فہمیدہ مرزا  کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی نئی پالیسی میں خصوصی افراد کو بھی شامل کریں گے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارتی دباؤ پر میچ ریفری کی ملی بھگت کا بھانڈا پھوٹ گیا
ایشیا کپ 2025: آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا
ایشاکپ؛ یو اے ای نے عمان کو شکست دے دی
ایشیا کپ: میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان کا مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
بھارت کی قومی ٹیم بھی انتہاپسندوں کے نرغے میں، ہاتھ نہ ملانے کی وجہ سامنے آگئی
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version