Advertisement

 بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی گئی جبکہ افغانستان کی بدلتی صورت حال کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کو برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اپنے دورہ سندھ سے متعلق منصوبے سے آگاہ کیا جس پر بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کے دورہ سندھ سے متعلق منصوبے کا خیر مقدم کیا۔

دوسری جانب چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلیر کی زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی  ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور امریکی سفارت کار انجیلا ایگلیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں  دوطرفہ معاملات بالخصوص افغانستان کی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

Advertisement

ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلیر نے سندھ کے دورے سے متعلق اپنے منصوبے سے آگاہ کیا جس پر بلاول بھٹو زرداری نے امریکی سفارت کار انجیلا ایگلیر کے سندھ کے دورے سے متعلق منصوبے کا خیرمقدم کیا۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اہلیان سندھ کی مہمان نوازی کے ساتھ آپ کا دورہ سندھ یادگار ہوگا۔

واضح رہے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا  تھا کہ میری تجویز ہے کہ طالبان کے معاملے پر وزیراعظم پارلیمان میں بھی بحث کروائیں۔

بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق وزیراعظم کا بیان خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا  تھا کہ بدقسمتی سے اب تک اس اہم معاملے پر پارلیمان میں بحث نہیں ہو سکی ، خطے کا امن افغانستان سے جڑا ہواہے ، افغانستان سے متعلق فیصلہ افغان عوام کو کرنا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا  تھا کہ افغان عوام کو ان کے حقوق دینا ہوں گے ، عالمی برادری کو افغانستان کی مدد کرنا ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version