Advertisement

نااہل درباریوں کی ڈیوٹی جعلی پروپیگنڈے کی ترویج ہے، ڈاکٹر شہباز گِل

شہباز گِل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ نااہل درباریوں کی ڈیوٹی جعلی پروپیگنڈے کی ترویج ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ نااہل و نالائق اپنے مذموم مقاصد کیلئے ڈان لیکس جیسے ملک دشمن کام کرتے رہے ہیں۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ گھٹیا سیاست بچانے کیلئے انہوں نے صحافت میں لفافے کو فروغ دیا، جبکہ اربوں کے اشتہارات بانٹ کر صحافت کو گدلا کرنے والے ن لیگی نااہل ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہر مافیاز پر ہاتھ ڈالا  جبکہ ڈھیلے کی کرپشن نہ ملنے کا راگ آلاپنے والوں کے خلاف اربوں ڈکار جانے کی کیس ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ خادمِ اعلیٰ نے خدمت کے نام پر اربوں کے ڈاکے ڈالے ہیں۔

Advertisement

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مزید کہنا تھا کہ ڈھٹائی کی اعلیٰ مثال نااہل عوام کی آنکھوں پر ہاتھ رکھ کر سچ چھپانا چاہتے ہیں،ڈھٹائی دیکھیں لندن مفرور کے درباری بھاگنے کے طعنے دے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version