Advertisement

تعلیم ہر شخص کا بنیادی حق ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ تعلیم ہر شخص کا بنیادی حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے رونق لاکھانی کی قیادت میں 5 رکنی وفد کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں وفد نے بینائی سے محروم طلباء کی تعلیم کے لیے ” بولتے حروف “ منصوبوں پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کو تفصیلی بریفنگ دی۔

گورنر سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ‘بولتے حروف’ ایک بریل ترجمہ سافٹ ویئر ہے جس میں تمام متن کے مواد کو بریل میں ترجمہ کرنے کی صلاحیت ہے۔

بریفنگ دیتے ہوئے یہ بھی کہا گیا کہ بریل سافٹ ویئر کا مناسب استعمال آن لائن تعلیم کو ان لوگوں کے لیے قابل رسائی بنا سکتا ہے جو نابینا ہیں۔

بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ بریل سافٹ ویئر انہیں نقل و حمل میں حائل رکاوٹوں، سماجی ناانصافیوں اور کم تعلیمی مواقع سے بچا سکتا ہے، اس منصوبہ سے نابینا بچوں کو معاشرے کا حصہ محسوس کرنے میں مدد ملے گی کیونکہ ان کی سیکھنے میں رکاوٹیں بتدریج ختم ہو جاتی ہیں۔

Advertisement

ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وفد کی کوششوں کو سراہا اور اس سلسلے میں زیادہ سے زیادہ ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ تعلیم ہر شخص کا بنیادی حق ہے اور کسی جسمانی معذوری کی وجہ سے اس سے محروم کیا جانا ایک سنگین ناانصافی ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ پاکستان میں تنظیمیں معذور افراد کی سماجی شمولیت کی محرومی کو ختم کرنے کے لیے جدید اور حوصلہ افزاء کاوشوں میں مصروف عمل ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی گورنر ہاﺅس کراچی میں ملاقات ہوئی تھی۔

ملاقات میں وفاقی حکومت کے صوبوں کے لئے ترقیاتی اقدامات سمیت اہمیت کے حامل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ ملک کے معاشی و تجارتی حب کراچی کی تعمیر و ترقی کے لئیے وفاقی حکومت اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔

Advertisement

عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ موجودہ حکومت کے دور میں ہر شعبے میں ترقی ہوئی ہے، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہوگا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا تھا کہ ملک کی ترقی اور استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version