Advertisement

فیفا کی پابندی اور اقتدار کی کھینچا تانی بلوچستان میں فٹبال کے جنون کا بال بھی با نکا  نہ کر سکی

25 ہزار شائقین کے سامنے مسلم چمن فٹبال کلب نے روایتی حریف ہزارہ کمبائنڈ کو ہرا کر آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان فٹبال گولڈ کپ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایوب فٹبال اسٹیڈیم کوئٹہ میں آل پاکستان نیشنل فٹبال گولڈ کپ کا فائنل میچ مسلم چمن فٹبال کلب اور ہزارہ کمبائنڈ کے مابین کھیلا گیا جسے دیکھنے کیلئے شائقین کا سمندر ایوب اسٹیڈیم امڈ آیا۔

 سنسنی خیز معرکے میں مسلم چمن کلب نے ہزارہ کمبائنڈ کو ایک صفر سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں اور سیکرٹری کھیل میر عمران گچکی نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے بڑوں سے درخواست کی کہ اقتدار کی کھینچا تانی ترک کرکے فٹبالرز کے مستقبل اور کھیل کی بقاء کیلئے سوچا جائے کیونکہ کھیل میں سیاست آنے سے لاکھوں کھلاڑیوں کا نقصان ہو رہا ہے۔

ایونٹ میں مجموعی طور پر ملک بھر سے 5 ہزار کھلاڑیوں نے شرکت کی، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 15 لاکھ روپے دئیے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کل ورلڈکپ کے لیے سری لنکا روانہ ہوگی
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version