سپر ہائی وے کے قریب خطرناک ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق ، 25 افراد زخمی

کراچی میں سپر ہائی وے نوریٰ آباد شاندار ہوٹل کے قریب ڈائیوو اور ٹرالر کے درمیان خطرناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 25 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار بس کراچی سے خیرپور جارہی تھی، متاثرہ مسافر بس میں سوار افراد چھلم کے ماتمی جلوس میں شرکت کے بعد واپس خیرپور جارہے تھے۔
ایدھی ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے شکار جاں بحق 5 افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کراچی کے علاقے انچولی کے رہائشی تھے۔
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement