Advertisement

میکسیکو :شہری کو محبوبہ سے ملاقات کرنا مہنگا پڑگیا

یہ واقعہ لاطینی امریکا ملک میکسیکو میں پیش آیا جہاں ایک شخص شادی شدہ خاتون کی محبت میں گرفتار ہوگیا اور اس سے ملنے کے لئے زمین میں سرنگ بنادی۔

البرٹو نامی شہری نے محبت کو خفیہ رکھنے کے لئے سرنگ بنائی تھی تاکہ ملاقات میں آسانی ہو اور ان کے تعلق سے کوئی آگاہ بھی نہ ہوسکے ،ان دونوں کے درمیان سرنگ کے ذریعے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری تھا کہ ایک روز خاتون کے شوہر جارج کو البرٹو سے ملاقات کا علم ہوگیا۔

خاتون کا شوہر سیکیورٹی کمپنی کا ملازم تھا اور ایک اور روز اچانک وقت سے پہلے گھر آگیا، جہاں پہلے سے البرٹو موجود تھا جو خاتون کے شوہر جارج کو دیکھ کر صوفے کے پیچھے سے غائب ہوگیا۔

خاتون کے شوہر نے صوفے کے عقب میں دیکھا تو ایک گڑھا بنا ہوا تھا جبکہ وہ اس گڑھے میں اترا تو حیران رہ گیا کہ وہ گڑھا دراصل ایک سرنگ تھی جو البرٹو کے گھر تک جارہی تھی۔

جارج سرنگ کے ذریعے البرٹو کے گھر پہنچا اور البرٹو کی درخواست کے باوجود اس کی بیوی کو نیند سے جگا کر ساری داستان سنائی۔

Advertisement

البرٹو نے بیوی سے اپنی دوسری محبت کی کہانی پوشیدہ رکھی ہوئی تھی لیکن جارج نے اسے ساری حقیقت بتا دی جس کے باعث جارج اور البرٹو میں جھگڑا ہوا اور پولیس نے البرٹو کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ میکسیکو سرنگیں کھودنے کے لئے کافی مشہور ہے کیوںکہ میکسیکو سے امریکا منشیات کی اسمگلنگ سرنگوں کے ذریعے ہی کی جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version