Advertisement

ملک کے بیشتر شہروں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

ملک کے بیشتر شہروں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کے علاوہ شام/ رات کے دوران چند مقامات پر تیز ہواؤں  اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں ہوا میں نمی کا تناسب %63 تک رہنے کا امکان ہے جبکہ  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے بتایا ہے کہ جنوب مشرقی سندھ ،بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پرگرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے بتایا ہے کہ خطہ پوٹھوہار، گو جر ا نو الہ، لا ہور، سیالکوٹ اورنا رووال میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا اس کے علاوہ سوات، دیر، مالاکنڈ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کے بتایا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا جبکہ تھر پارکر، نگر پارکر، عمر کوٹ، مٹھی ،سانگھڑ، بدین اور گرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں  اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے بتایا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں موسم خشک جبکہ کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہونے کے امکانات ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version