Advertisement

واٹس ایپ صارفین کیلئے ایک اور انوکھا فیچر متعارف

واٹس ایپ نے نئی اپ ڈیٹ کے ذریعے گوگل کے پلے بیٹا پروگرام میں نیا ورژن .2.21.18.7 شامل کیا ہے جس کے تحت استعمال کنندگان کے لئے ایک انوکھا اور مفید فیچر متعارف کرایا جائے گا۔

واٹس ایپ میں آنے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا اِنفو کے مطابق واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ میں ایک اہم فیچر شامل کیا جائے گا۔

واٹس ایپ اب چیٹس اور گروپس کے لئے ڈِس اپیئرنگ موڈ پر کام کرررہا ہے، یہ فیچر ابھی ڈیولپمنٹ کے مراحل میں ہے اور نئی پرائیویسی سیٹنگز میں دیا جانے والا  ڈس اپیئرنگ  موڈ کا فیچر فی الحال بیٹا ٹیسٹر کے لئے دستیاب ہے، واٹس ایپ کی مستقبل میں آنے والی اپ ڈیٹ میں عام استعمال کنندگان کے لئے شامل کیا جائے گا اور اس نئے فیچر کی بدولت نئی چیٹ خود کار طریقے سے عارضی چیٹس میں تبدیل ہوجائیں گی۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ میں ڈِس اپیئرنگ میسجز کا فیچر پہلے سے موجود ہے لیکن اسے ہر انفرادی یا گروپ چیٹ کے لئے الگ الگ انیبل/ ڈِس ایبل کرنا پڑتا ہے، ڈِس اپیئرنگ موڈ میں اسی فیچر کو آگے بڑھاتے ہوئے پورے واٹس ایپ پر خودکار انداز میں لاگو کیا جائے گا۔

البتہ جب آپ ڈس اپیئرنگ موڈ کو آن کریں گے تو نئے لوگوں کے ساتھ شروع ہونے والی چیٹ کے بارے میں ہمیشہ آگاہ کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version