Advertisement

کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی جلد کامیابی سے ہمکنار ہوگی، صادق سنجرانی

صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی جلد کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا یوم سیاہ کے موقع پر کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی جلد کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ 27  اکتوبر 1947 کے دن بھارت نے کشمیر میں اپنی فوجیں داخل  کرتے ہوئے ایک ایسے غیر قانونی قبضے کا آغاز کیا جس نے ایک انسانی المیے کو جنم دیا جبکہ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے زیادہ دیر اپنا غیر قانونی تسلط قائم نہیں رکھ سکتا۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، عالمی برادری کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بھائیوں اور بہنوں کے  جائز مقصد  حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Advertisement

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے پرامن عوام مسلسل مشکلات کا شکار ہیں نا صرف ان کے حق خود ارادیت سے انکار کیا جا رہا ہے بلکہ انہیں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق اس تنازع کا منصفانہ اور پرامن حل خطے میں پائیدار امن کے لیے بہت اہم ہے،عالمی برادری کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت کے حصول میں اپنا بھرپورکردار ادا کرے۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گا
انسداد دہشت گردی کے لیے پاک ایران سرحد پر لائزون آفیسرز کی تقرری
افلاطون کے فیصلوں کی سزا عوام کو مل رہی ہے، احسن اقبال
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
Next Article
Exit mobile version