Advertisement

پی سی بی ہال آف فیم میں نئے ممبران شامل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے ہال آف فیم میں فضل محمود اور عبدالقادر کو شامل کر لیا جبکہ  حنیف محمد، عمران خان، جاوید میاندار ظہیر عباس ،وسیم اکرم اور وقار یونس بھی پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہال آف فیم کے نئے ممبران کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے،پی سی بی نے گزشتہ سال آئی سی سی طرز کا ہال آف فیم متعارف کروایا تھا، پی سی بی نے گزشتہ سال ہال آف فیم میں 6 سابق کھلاڑیوں کو شامل کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہال آف فیم میں 2 نئے ممبران کو شامل کیا ہے۔

سابق کپتان قومی ٹیم فضل محمود کو بھی پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے، فضل محمود نے 1952 سے 1962 تک پاکستان کی نمائندگی کی اور انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 139 وکٹیں حاصل کیں۔

پی سی بی ہال آف فیم کے لیے دوسرا نام لیجنڈ اسپنر عبدالقادر کا ہے جنہوں نے 67 ٹیسٹ میچز میں 236 اور 104 ون ڈے میچز میں 132 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل حنیف محمد، عمران خان، جاوید میاندار اور ظہیر عباس کو پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بنایا گیاتھا، وسیم اکرم اور وقار یونس بھی پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
پاکستان ویمنز بمقابلہ جنوبی افریقہ ویمنز، دوسرا ون ڈے جنوبی افریقہ کے نام
ایشیا کپ 2025 : بھارت نے عمان کو 21 رنز سے شکست دیدی
والد کی موت کے بعد دنیتھ ویلالاگے دوبارہ سری لنکن اسکواڈ میں شامل
سری لنکن بولر کو 5 چھکے لگانے والے محمد نبی کا والد کے انتقال پر اظہار افسوس
Advertisement
Next Article
Exit mobile version