Advertisement

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 5 ہزار کلو جعلی مال تلف

صوبائی دارالحکومت لاہورمیں ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر جعلساز مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں بندر  روڈ پر مضرصحت جعلی کیچپ اور ساسز تیار کرنیوالے بے نامی یونٹ پر چھاپہ کر 5 ہزار کلو جعلی مال تلف کردیا گیا ہے۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا ہے کہ 2502 کلو ناقص خام مال تلف، 1800 کلوزائدالمیعاد پلپ، 700 کلو ناقص کیچپ اور  2 کلو کھلے رنگ ضبط کیا گیا ہے۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے بتایا کہ  کیچپ اور ساسزکی تیاری میں ایکسپائر پلپ کے استعمال پر کارروائی عمل میں لائی گئی، قوانین کے خلاف مضر صحت کھلے رنگوں اورکیمیکلز کا استعمال کیا جا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران اسٹوریج اورصفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے جبکہ چیکنگ کے دوران غلط لیبلنگ اورمعروف برانڈز کی پیکنگ بھی موقع پر پائی گئیہے۔

Advertisement

رفاقت علی نسوآنہ کے مطابق زیادہ منافع کمانے کے لالچ میں جعل ساز مافیا خوراک کی تیاری میں نان فوڈ گریڈ سستے اجزاء کا استعمال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ کیمیکلز اور کھلے رنگوں کی ملاوٹ سے تیار کردہ ناقص ساسز انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کامیابی، نامور گینگز ہتھیار ڈالنے پر آمادہ
علیمہ خان کیخلاف تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری؛ گرفتار کرنے کا حکم
24 کروڑ لوگوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے والوں کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، مصطفیٰ کمال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version