Advertisement

عمران خان کی سیاسی پہچان کرپشن کے خلاف جنگ کا خاتمہ ہے، ترجمان پنجاب حکومت

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاسی پہچان کرپشن کے خلاف جنگ کا خاتمہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پوری دنیا میں پاکستان کی ساکھ بحال کی ہے اور اب برطانوی وزیراعظم بھی اپنی تقاریر میں عمران خان کے کام کے حوالے دیتے ہیں۔

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کی سیاسی پہچان کرپشن کے خلاف جنگ اور مورثی سیاست کا خاتمہ ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور ن لیگ کے خاندانی اختلافات روز روشن کی طرح عیاں ہیں اور بیان بازی سے ان کو چھپایا نہیں جاسکتا۔

حسان خاور نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کی خاطر اگر جیل کاٹنی ہوتی تو نواز شریف آج لندن نہ بیٹھے ہوتے، اگر چھپانے کو کچھ نہیں ہے تو واپس آکر قانون اور عدالتوں کا سامنا کریں۔

Advertisement

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے مزید کہا کہ مریم نواز اپنے خلاف نیب کی درخواست کو سیاسی رنگ دے کر عوام کو بےوقوف نہیں بنا سکتیں۔

واضح رہے اس سے قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اہم عہدوں پرتقرریاں جادوٹونےسےکی جارہی ہیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا تھا کہ آئین منتخب وزیراعظم کوتقرریوں کا اختیاردیتا ہے ، عمران خان آئینی اورمنتخب وزیراعظم نہیں ، عمران خان سلیکٹڈوزیراعظم ہیں،عوام کامینڈیٹ نہیں ، عمران خان نےنوازشریف کےمینڈیٹ پرڈاکا ڈالا ، نیب سےڈرتی ہوں نہ گرفتاری سے ، درخواست دینےوالےشخص کاچہرہ قوم کودکھاناچاہیے۔

مریم نواز نے کہا تھا کہ جعلی مقدمات،جعلی درخواست اورنیب سےنہیں ڈرتی ، مجھےگرفتارکریں تاکہ دنیا کوپتہ چلے آپ سچ سے کتنا ڈرتے ہیں ، دیکھناچاہتی ہوں درخواست دائرکرنےوالاہمدردکون ہے ، نیب کی درخواست پڑھ کرایسےلگتاہے جیسےبچےڈررہےہیں۔

مریم نواز نے کہا تھا کہ ضمانت منسوخی کی درخواست دائرکرنےوالےکودیکھنا چاہتی ہوں ، نیب نےمیری ضمانت منسوخی کی درخواست دی ، حکومت نےایک شخص کوبچانے کیلئے تماشہ لگایا ہوا ہے ، عمران خان کاجادوٹونہ چلتاہےتوآٹا،چینی سستی کرو ، عمران خان کاحساب کتاب،جادوٹونہ عوام کیلئےکیوں نہیں؟

انہوں نے کہا تھا کہ جنترمنتراتناکامیاب ہےتومہنگائی کیخلاف کیوں استعمال نہیں ہوتا ، جنترمنترصرف تقرریوں کیلئےہی کیوں استعمال ہوتاہے ، اہم عہدوں پرتقرریاں جادوٹونےسےکی جارہی ہیں ، عمران خان کونوازشریف بننےکی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

Advertisement

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ شیر کی کھال پہننے سے کوئی شیر نہیں بن جاتا ، جنات اور طوطا فال سےتقرریاں ہوں تواداروں کاتماشہ حیران کن نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version