Advertisement

بندر کی سبزی بنانے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

بندر انسانوں کی نقل اتارنے میں مہارت رکھتا ہے، بندروں کی متعدد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ہمدرد بھی ہیں اور انسانوں کی طرح اپنے کام بھی کرتے نظرآتے ہیں۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں با آسامی ایکھا جا سکتا ہےکہ ایک چھوٹا پالتو بندر مہارت سے سبزی بنا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے صارفین کو حیران کردیا کیونکہ ویڈیو میں چھوٹے بندر کی مہارت اور انسانوں کی طرح کام کرتا دیکھ کر وہ تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ پالتو بندر گھر میں سبزی بنانے میں مصروف ہے جو ایک بڑے برتن میں  موجود پھلیوں کو پکانے کےلئے توڑ توڑ کردوبارہ اسی برتن میں رکھ رہا ہے۔

1 منٹ 54 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں بندر اپنی طاقت کا استعمال کرتے پھلیوں کو توڑ رہا ہے جبکہ بیک گراؤنڈ میں ایک خاتون کی آواز بھی سنی جاسکتی ہے جو کہہ رہی ہے کہ ‘ تم کام کررہے ہو’ خاتون کی بات کو نظر انداز کرتے وہ اپنے کام میں مشغل ہے جبکہ وہ اس کے کام کی تعریف بھی کررہی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں ایک مزاحیہ تحریر بھی لکھی ہے’ کوئی اپنے کام میں پھلیاں بنانے میں مصروف ہے’۔

Advertisement

واضح رہے کہ قبل ازیں ایک ایسی ہی ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس میں ایک بند ر کپڑے دھو رہا تھا،وائرل ہونے والی ویڈیو ایک چڑیا گھر کی تھی جہاں چمپینزی ’دیسی اسٹائل‘ میں کپڑے دھوتا نظر آرہا ہے۔

چمپینزی پہلے پیلے رنگ کی شرٹ پر صابن لگاتا ہے اور ہاتھ سے اس کو رگڑتا ہے تاکہ اس سے گندگی دور ہوجائے اور بعد میں پانی پھینکتا ہے ۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے اور بندر کی اس عقلمندی پر تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے اور دلچسپ کمنٹس بھی کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
اسرائیلی حملے کے بعد امریکا-قطر دفاعی معاہدے کی ضرورت مزید بڑھ گئی، قطر
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
جشن آزادی معرکہ حق تقریب؛ گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
Advertisement
Next Article
Exit mobile version