Advertisement

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، لیسکو

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺ  کے موقع پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو  یقینی بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو کی جانب سے عید میلادالنبی پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ عید میلادالنبی کے موقع پر لیسکو ریجن کے معزز صارفین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو چوہدری محمد امین کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں لیسکو کے سرکلز اور سب ڈویژنز میں بھی تمام افسران اور عملے کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

عید میلادالنبی کے موقع پر موسم کی خرابی کی صورت میں تمام سپرٹینڈنگ انجینئرز، ایکسئینز اور ایس ڈی اوز کو اپنے اپنے دفاتر میں رہنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جبکہ لائن سپر وائزرز اور لائن اسٹاف بھی ڈیوٹی پر حاضر رہیں گے۔

پی ڈی کی ہنگامی ٹیموں کو پی ڈی جی ایس سی کے لاہور کے دفاتر جبکہ پی ڈی کنسٹرکشن کی ٹیموں کو پی ڈی آفس لاہور میں موجود رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ اسٹور اسٹاف کو بھی حاضر رہنے کے آرڈرز جاری کیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version