Advertisement

گلگت بلتستان قدرتی حسن و وسائل سے مالامال ہے، خالد خورشید

خالد خورشید

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان قدرتی حسن و وسائل سے مالامال ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے موسمیاتی تبدیلی  کے حوالے سے منقعد خصوصی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے دبئی ایکسپو 2020 کی نشست وقت کی اہم ضرورت تھی، موسمیاتی تبدیلی  کے حوالے سے تقریب منعقد کرکے اس کے اثرات و خطرات کے حوالے سے دنیا کو آگہی دینے پر منتظمین کے مشکور ہیں۔

Advertisement

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ موسمی تبدیلی کے اثرات پاکستان بلخصوص گلگت بلتستان پر بھی مرتب ہورہے ہیں۔

خالد خورشید نے کہا کہ گلگت بلتستان میں  تین پہاڑی سلسلوں سمیت دنیا کے بڑے گلیشرز پائے جاتے ہیں، پاکستان بلخصوص گلگت بلتستان  قدرتی حسن و وسائل سے مالامال ہے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے مزید کہا کہ موسمی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کی عالمی کاوشوں میں گلگت بلتستان  اہم کردار ادا کریگا۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ حالات کے تناظر میں تفرقہ پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں گے۔

خالد خورشید نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست اور حکومت کی ذمہ داری ہے۔ حکومت کسی مسلک کی نہیں عوام کی ہوتی ہے ، مسلکی تفرقہ کو عوام نے مسترد کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version