Advertisement

پاکستان کینیڈا سے روایتی دو طرفہ روابط برقرار رکھنا چاہتا ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کینیڈا سے روایتی دو طرفہ روابط برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی، مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران افغانستان میں امن و استحکام سمیت خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں کینیڈین ہائی کمشنر نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کینیڈا سے کثیرالجہتی، طویل مدتی پائیدار تعلقات چاہتاہیں جبکہ پاکستان کینیڈا سے روایتی دو طرفہ روابط برقرار رکھنا بھی چاہتا ہے۔

Advertisement

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لیے عالمی توجہ کی ضرورت ہے، افغان عوام کی معاشی ترقی کے لیے مربوط کوششوں کی بھی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version