Advertisement

کلونجی کا تیل جلد اور بالوں کیلئے بھی مفید

کلونجی کی افادیت سے تو ہر کوئی واقف ہے جبکہ اس سے حاصل کیے جانے والے تیل کے بھی بے شمار فوائد ہیں جنہیں جاننا اور اس کا استعمال کرنا صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔

کلونجی کا تیل اپنے اندر خوبصورتی کے راز  سموئے ہوئے ہے، بے رونق جِلد اور روکھے بالوں سے پریشان افراد کے لئے کلونجی کا تیل  بے حد مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق بالوں کی جڑوں اور جلد کو نم رکھنے کے لئے کلونجی کا تیل بہترین آپشن ہے۔

جلد پر کسی قسم کا سیرم یا تیل استعمال نہ کرنے کے سبب جِلد خشک رہنے سے چہرے پر وقت سے پہلے جھریاں نمودار ہو جاتی ہیں اور بالکل اسی طرح بالوں کی اگر دیکھ بھال نہ کی جائے تو یہ عمر سے پہلے جھڑ سکتے ہیں۔

اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کے سبب کلونجی کے تیل سے چہرے کی جلد پر مساج کرنے سے ایکنی کا خاتمہ ہوتا ہے اور کیل مہاسوں کی افزائش میں کمی آتی ہے۔

Advertisement

ماہرین کے مطابق کلونجی کے تیل کے استعمال سے جِلدی انفیکشن اور الرجی میں آرام آتا ہے۔

اس کے علاوہ کلونجی کے تیل کے استعمال سے بالوں کی خشکی ختم ہوتی ہے، بال جھڑنا بند ہو جاتے ہیں اور بے خوابی کی شکایت میں بھی آرام آتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے میں دو سے تین بار کلونجی کے تیل کے استعمال کے نتیجے میں بالوں میں جان آجاتی ہے، بال لمبے، گھنے اور مضبوط ہوتے ہیں اور چہرے کی جِلد صاف شفاف ہو جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version