Advertisement

میگا ایونٹ میں کپتانی کرنا چیلنج ہے، بابراعظم

قومی  کرکٹ ٹیم کے کپتان  بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ میں کپتانی کرنا چیلنج ہے۔

تفصیلات کے مطابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں ورلڈ کپ پہلی مرتبہ کھیل رہا ہوں اور خوشی ہے کہ ایونٹ میں کپتانی کر رہا ہوں۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم اس بارے میں سوچ رہے ہیں کہ ہم ایونٹ میں اچھا کرنا ہے، اچھی پرفارمنس سے اعتماد ملتا ہے، میں فارم میں ہوں اس کا فائدہ ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ سے قبل پرفارمنس اچھی ہو تو اس کا فائدہ ہوتا ہے جبکہ میں ایونٹ شروع ہونے کا منتظر ہوں ، مجھے یاد ہے جب پاکستان نے 2009 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا وہ ہمارے لیے قابل فخر لمحہ تھا۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہم اس مرتبہ پوری کوشش کریں گے کہ ایک بار پھر وہ لمحہ آئے ، متحدہ عرب امارات میں ہم نے بہت کرکٹ کھیلی ہے ، ہمیں کنڈیشنز کا اندازہ ہے۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ کنڈیشنز کا ہمیں فائدہ رہ ہے لیکن ہمیں ہر شعبے میں اچھی کرکٹ کھیلنی ہے، شعیب ملک تجربہ کار کھلاڑی ہیں ان کا شمار فٹ کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے انٹرنیشنل سیریز نہ ہو سکیں ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ہوا کچھ کھلاڑی اچھے ٹچ میں نہیں تھے جبکہ  کچھ کھلاڑیوں کی پرفارمنس اچھی نہ ہونے کےباعث تبدیلیاں کرنا پڑیں اور شعیب ملک ، فخرزمان اور حیدر علی ٹیم میں آئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version