Advertisement

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کا بڑا اعلان

پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے مناسلو پیک پر ریئل سمٹ اور فور سمٹ کے تنازعہ کے بعد ایک بار پھر اس چوٹی کو سرکرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے گزشتہ ہفتے نیپال میں واقع دنیا کی آٹھویں بلند ترین مناسلو چوٹی کو سر کیا تھا ،شہروز کے ساتھ دیگر کوہ پیما نے بھی اس چوٹی کو سر کیا تاہم 2 روز بعد ہی بین الاقوامی ماؤنٹینیئرنگ کمیونٹی میں ایک نیا تنازعہ اٹھ کھڑا ہوا اور وہ تنازعہ تھا مناسلو کے بلند ترین مقام کا ۔

یہ دعوی کیا گیا کہ شہروز سمیت سیکڑوں کوہ پیما اب تک جس مقام تک پہنچتے رہے وہ حقیقی طور پر اس چوٹی کا بلند ترین مقام نہیں بلکہ فور سمیٹ ہے، حقیقی سمیٹ چند میٹر آگے ہے جس کیلئے ایک دشوار گزار راستہ ہے۔

اسی دوران نیپال کے کوہ پیما منگما جی حقیقی سمیٹ پر پہنچے ،اس کی ویڈیوز بھی پیش کردیں ،ڈرون شاٹس سے حقیقی سمیٹ اور فور سمیٹ کا فرق بھی معلوم ہوگیا جس کے بعد سے دنیا بھر کے کوہ پیما کے درمیان ایک بحث جاری ہے۔

 شہروز کاشف نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ 14 آٹھ ہزار میٹر چوٹیوں کو سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، مناسلو کو وہ ایک بار پھر سر کریں گے۔

Advertisement

حالانکہ شہروز کے پاس سرٹیفکیٹ موجود ہے مگر پھر بھی وہ اخلاقی طور پر اس چوٹی کو ایک با پھر سرکریں گے اور دوبارہ سر کرنے تک وہ اسکو اپنے ریکارڈ میں شمار نہیں کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version