عمر شریف نے اپنے منفرد انداز مزاح سے دنیا بھر میں نام کمایا، راجہ پرویز اشرف

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ عمر شریف نے اپنے منفرد انداز مزاح سے دنیا بھر میں نام کمایا تھا۔
تفصیلات کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے معروف کامیڈین عمر شریف کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے مخصوص مزاح کے ذریعے انہوں نے معاشرتی اصلاح کا کام لیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مرحوم عمر شریف برصغیر پاک و ہند میں خاص پہچان رکھتے تھے، انکا خلاء مدتوں پورا نہیں ہو سکے گا۔
راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور اسکے کارکن غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کیساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ عمر شریف آج جرمنی میں انتقال کرگئے ہیں۔
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement

