Advertisement

مشکوک ٹرانزیکشن کیس: آصف زرداری کی بریت درخواست مسترد کرنےکا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مشکوک ٹرانزیکشنز کیس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی درخواست بریت مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں 8 ارب روپے سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشنز سے متعلق کیس میں آصف علی زرداری کی درخواست بریت مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ آصف زرداری پبلک آفس ہولڈر تھے، پبلک آفس ہولڈر کے معاملے پر ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق نہیں ہے، آصف علی زرداری بادی النظر اس کیس میں شامل ہیں۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آصف علی زرداری پر منی لانڈرنگ اور کرپشن کا الزام ہے، نیب کے مطابق آصف زرداری نے کراچی گھر کی قیمت بھی کاغذات میں کم ظاہر کی جبکہ نیب کے مطابق اصل قیمت چھپانے کا مقصد غیر قانونی رقوم چھپانا تھا۔
واضح رہے کہ تحریری فیصلہ احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے جاری کیا ہے۔

Advertisement
احتساب عدالت نے بریت کی درخواست مسترد کرنے سمیت آصف زرداری کو فرد جرم کیلئے طلب کر رکھا ہے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version