Advertisement

حیدرآباد: صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا

حیدرآباد میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی کے حملوں میں دن بہ دن اضافہ دیکھا جا رہا ہے، تا زہ ترین اطلاعات کے مطابق حیدرآباد کے سول اسپتال میں ڈینگی کے 7 مریض زیرعلاج ہیں۔
سول اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق رواں ماہ سول اسپتال میں ڈینگی وائرس کے 14 کیسز سامنے آئے ہیں، ڈینگی میں مبتلا مریضوں کا تعلق حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر اضلاع سے ہے۔
سول اسپتال کی انتظامیہ ڈاکٹرعالیہ ناز نے بتایا کہ ڈینگی تازہ پانی میں پرورش پاتا ہے, یہ صبح فجراورشام مغرب کے بعد کاٹتاہے، ڈینگی کے مریض دو گھنٹے تک سیب، پالک پپیتے کے پتوں کا جوس استعمال کریں۔
واضح رہے کہ محکمہ صحت سندھ کے مطابق ماہ اکتوبر میں ڈینگی کے اب تک 108 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کراچی میں اب تک 76 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

Advertisement
محکمہ صحت سندھ نے مزید بتایا ہے کہ رواں سال ڈینگی کے اب تک 2100 سے زائد کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ رواں سال ڈینگی کے باعث 6 اموات ہوچکی ہیں۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version