Advertisement

پاکستان کا بھارت کی بے رحمانہ ہلاکتوں کی مذمت

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارت کی بے رحمانہ ہلاکتوں کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے بھارت مقبوضہ کشمیر میں بے رحمانہ ہلاکتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج صبح تشدد کی ایک اور وحشیانہ واردات میں ، بھارتی قابض افواج نے مبینہ طور پر ایک اوربے گناہ کشمیری شاہد احمد کو قتل کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ شاہد احمد کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں شوپیاں کے علاقے زینا پورہ میں ایک رکاوٹ عبور کر رہا تھا، میڈیا کے ذریعہ شاہد احمد کی ہلاکت کی افسوسناک تصویر مقبوضہ کشمیرمیں ہ بھارت کی جاری بربریت کی عکاس ہے، جسے دینا کے ضمیر کو جھنجھوڑنا چاہیے۔

عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے کشمیری عوام بھارتی قبضے اور ظلم کے سائے میں دائمی خوف اور دھمکی کے ماحول میں رہنے پر مجبور ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت دنیا کے سب سے بڑے عسکری علاقے میں معمول کے حالات کے من گھڑت پروپیگنڈے کو جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ بی جے پی اور آر ایس ایس اتحاد کی حکمرانی میں بے گناہ کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل روزمرہ کا معمول ہے۔

Advertisement

عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ بھارت کو سمجھنا چاہیے کہ اس نے مقبوضہ علاقے میں اپنے مظالم کا جواز پیش کرنے کے لیے جو دہشت گردی کی تھی اس کا پردہ فاش کر دیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں کے باوجود کشمیری عوام حق خودارادیت کے لیے اپنی جدوجہد میں پرعزم ہیں۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ بھارت کو اپنے متنوع ہتھکنڈوں کو جاری رکھنے کے بجائے مقبوضہ جموںکشمیر کے میں بے گناہ کشمیریوں کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنا چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے مزید کہا کہ بھارت کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جموں و کشمیر کے پائیدار حل کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انسداد دہشت گردی کے لیے پاک ایران سرحد پر لائزون آفیسرز کی تقرری
افلاطون کے فیصلوں کی سزا عوام کو مل رہی ہے، احسن اقبال
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
Next Article
Exit mobile version