Advertisement

مزدور کارڈ کا دائرہ کار پورے پنجاب تک وسیع کردیا جائے گا، ترجمان پنجاب حکومت

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مزدور کارڈ کا دائرہ کار پورے پنجاب تک وسیع کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت محنت کش بھائیوں کے لئے پنجاب مزدور کارڈ متعارف کروا رہی ہے۔

 فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ محنت کش بھائیوں کی فلاح و بہبود کے لئے پنجاب مزدور کارڈ کا اجراء بزدار حکومت کا اعزاز ہے، مزدور کارڈ کا دائرہ کار پورے پنجاب تک وسیع کردیا جائے گا۔

 ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ بینک آف پنجاب کی معاؤنت سے 10 لاکھ ورکرز کو مزدور کارڈ فراہم کیے جائیں گے، پنجاب مزدور کارڈ کو اے ٹی ایم، ڈیبٹ کارڈ، موبائل والٹ اکاؤنٹ اور شناختی کوڈ کیلئے استعمال کیا جاسکے گا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب مزدور کارڈ کے ذریعے ورکر اور اس کے اہل خانہ سے متعلق ڈیٹا بھی میسرہوگا، پنجاب مزدور کارڈ صوبہ بھر میں سوشل سیکیورٹی کے 250 اسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں استعمال کیا جاسکے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا ہے کہ مزدور کارڈ سرکاری اور پینل پر موجود پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی استعمال کیا جاسکے گا، پی ئی ایس ایس آئی کی طرف سے کیش بینیفٹ کی 11 سہولتیں اس کارڈ کے ذریعے حاصل کی جاسکیں گی، پنجاب مزدور کارڈ کے ذریعے محنت کش کو کم ازکم اجرت کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے گا، صنعتی ورکرز ہاؤسنگ اسکیم، روزگار اسکیم، کامیاب جوان اور اخوت سے مزدور کارڈ کے ذریعے مستفید ہوں گے۔

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا ہے کہ محنت کشوں کو مزدور کارڈ کے ذریعے 150 اداروں کی مصنوعات پر 5 سے 30 فیصد تک رعایت ملے گی، ریلوے، یوٹیلٹی اسٹورز، باٹا، ڈوسے، اسمارٹ اسکول اور الائیڈ اسکول کی طرف سے مزدوروں کو رعایت دی جائے گی، صحت سہولت کارڈ کو اسی مزدور کارڈ کے ساتھ منسلک کرنے کی تجویز پر بھی کام کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version