Advertisement

آج قوم میاں صاحبان کی راہ تک رہی ہے،حمزہ شہباز

حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آج قوم میاں صاحبان کی راہ تک رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حمزہ شہباز شریف نے ورکر کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان سے چلا ہوں راستے میں لوگوں نے جو پیار دیا ہے ایسا لگتا ہے میں اپنے گھر آیا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں بیٹھے قائدین اور کارکنوں کو یاد دلانا چاہتا ہوں آپ انکے حامی ہیں جو نا جھکے نا کبھی بکے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ حاصل پور روڈ پہلی ایکسپریس روڈ ہے جس نے تحصیلوں کو ضلع سے ملایا یہ گھاٹے کا سودہ نہیں،ہم نے سڑکیں بنائی، بجلی کے منصوبے لگائے ملک کے اندھیرے ختم کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے  چار سال ہونے کو آئے غریب کا گھر لوٹا، ریاست مدینہ کی بات کرنے والے میرے نبی نے ایسا خواب نہیں دیکھا تھا، انھوں نے پیٹرول اکیس روپے پر لیٹر بڑھایا ہے، کتنے ہی لوگ ہیں جن کا کاروبار اس حکومت نے لوٹ لیا، کتنے ہی نوجوان ہیں جن کا مستقبل اس حکومت نے چکناچور کردیا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ قوم کہتی ہے نیا پاکستان تو نا بن سکا خدا کا واسطہ پرانا پاکستان ہی لوٹا دو،انھوں نے پچھلے تین سالوں میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی بلکہ انتقامی کارروائی کی۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ آج  بجلی کھاد یوریا مہنگی ہے، انھوں نے کسان کے پیٹ پر لات ماری ہے.

ان کا کہنا تھا کہ تین ہزار PHD ہولڈر بے روزگار ہیں،فارن فنڈنگ کیس جب کھلے گا تو عمران نیازی کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہوگا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ 2023 کا الیکشن شیر کے نام ہوگا، ستلج دریا کے رہائشیوں کو بے گھر کردیا گیا، ہم انکو گھر واپس دینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں کا لمبا جال جنوبی پنجاب کے حصے میں آیا،ہم نے جنوبی پنجاب سے جھوٹا وعدہ نہیں کیا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان کے حالات دیکھ کر خوف آتا ہے،ایک اینٹ تک نہیں لگائی لیکن تین سالوں میں عربوں کا قرضہ لیا گیا،ہر روز ملک مقروض ہورہا ہے۔

Advertisement

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیں  کہ جب دوبارہ سے ملک خوشحالی کی طرف جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version