Advertisement

فیٹف کا پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار رکھنےکا فیصلہ

فیٹف کا پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار رکھنےکا فیصلہ

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) نے پاکستان کو اگلے سیشن تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا 3 روزہ اجلاس ہوا جس میں حکومتِ پاکستان کی27 ویں شرط پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی سزاؤں سےمتعلق پاکستان کی کارکردگی کو بھی جانچا گیا۔

 فیٹف نے پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق اب تک کے اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان کو آئندہ سال فروری تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس موقع پر ایف اے ٹی ایف کے صدر ڈاکٹر مارکس پلیئر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نہ نکل سکا، پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں اگلے سیشن تک رہے گا۔

Advertisement

صدر فیٹف نے کہا کہ  ایف اے ٹی ایف نے بوسٹوانا اور موریشس کو گرے لسٹ سے نکال دیا جبکہ فیٹف نے ترکی، اردن اور مالی کو  بھی گرے لسٹ میں ڈال دیا۔

مارکس پلیئر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے فیٹف کے 27 ایکشن پلان میں 26 پر عمل کیا ہے، پاکستانی حکومت دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے اقدامات کرنے ہونگے۔

ایف اے ٹی ایف کے صدر ڈاکٹر مارکس پلیئر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف نکات پر عملدرآمد بہتری دکھائی ہے۔ بھرپور تعاون پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل ایف اے ٹی ایف کے صدر ڈاکٹر مارکس پلیئر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان فی الحال گرے لسٹ میں رہے گا، پاکستان نے اینٹی منی لانڈرنگ اور انسداد دہشتگردی میں کافی پیشرفت کی ہے، پاکستان کی پیشرفت قابل ستائش ہے۔ ایکشن پلان مکمل کرنا بھی ضروری ہے۔ 27 میں سے 3 اہداف پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان اپریل 2022 کے ایجنڈے میں شامل نہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کے معاملے پر آئندہ سال جون میں دوبارہ بات ہو گی۔ پاکستان مانیٹرنگ لسٹ میں رہے گا۔

صدر ایف اے ٹی ایف نے کہا تھا کہ پاکستان دہشتگرد تنظیموں کے سینئر کمانڈرز کو سزائین دینے کے حدف کو پورا کرے۔ پاکستان کو فیٹف کے نئے ایکشن پلان پر مکمل عمل کرنا ہو گا۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا تھا کہ پاکستان کو اپنی انویسٹیگیشن کا طریقہ کار بہتر بنانا ہو گا جبکہ پاکستان کو دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کی چھان بین بھی کرنی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ میں ہولناک تباہی، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں لرزا دینے والے حقائق بے نقاب
اسرائیل و حماس میں بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہو گا، جنگ بندی پر پیش رفت متوقع
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
غزہ جنگ میں اسرائیل نے 2 سال میں 1152 فوجی گنوا دیے، رپورٹ جاری
فلوٹیلا کے مزید 171 ارکان بشمول گریٹا تھنبرگ اسرائیل سے بے دخل، مشتاق احمد تاحال زیر حراست
نیدرلینڈ، لاکھوں افراد کا فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ، 30 فیصد آبادی سڑکوں پر نکل آئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version