چھوٹی عمر سے اسمارٹ فون کا استعمال خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، تحقیق

بچوں میں چھوٹی عمر سے اسمارٹ فونز استعمال کرنے کا شوق اور عادت ان کے لئے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔
اس حوالے سے کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ان بچوں کو ٹیومر لاحق ہونے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے جوکہ اسمارٹ فون زیادہ استعمال کرتے ہیں ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل فون الیکٹرک میگنٹک لہروں کے ذریعے سے ہی اندرونی اور بیرونی ہر قسم کا مواصلاتی رابطہ کرتا ہے جبکہ دماغ بھی مواصلاتی بات چیت کیلئے الیکٹرک امپلسز پر انحصار کرتا ہے لٰہذا موبائل فون کی الیکٹرو میگنیٹک لہروں سے اس کے متاثر ہونے کا خدشہ موجود ہے۔
خیال رہے کہ اس تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج پر فی الحال مزید تحقیقات جاری ہے لیکن اسمارٹ فونز کا حد سے زیادہ استعمال بچوں کی ذہنی نشونما اور نصابی سرگرمیوں پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

