Advertisement

اس حکومت کی نااہلی کی سزا اب عوام کو نہیں ملے گی، شیری رحمان

شیری رحمان

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اس حکومت کی نااہلی کی سزا اب عوام کو نہیں ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا پیٹرول کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت پیٹرول 6 روپے اور ڈیزل 8 روپے تک مہنگا کرنے جا رہی ہے۔

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 3 سال میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 45 روپے کا اضافہ کیا ہے، جبکہ 45 روپے فی لیٹر اضافے کہ باوجود حکومت اپنے خسارے پورے نہیں کر سکی۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں پیٹرول کا اسٹاک 22 دن کا ہوتا ہے، لیکن حکومت گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے ہر 15 دن بعد پیٹرول کی قیمتیں بڑھا رہی ہے۔

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اوپر کے 7 دن کا منافعہ کس کے جیب میں جا رہا؟ لیکن پھر بھی کہتے مخالفین چور اور یہ خوف ایماندار ہیں۔

Advertisement

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ کل عوام نے حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، جس میں عوام نے اب قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا ہے۔

واضح رہے نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے حکومت سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version