Advertisement

قومی کرکٹ  ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والد اعظم صدیقی کا بڑا انکشاف

قومی  کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت میچ کے دوران ان کی اہلیہ اور بابراعظم کی والدہ وینٹی لیٹر پر تھیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی  نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر لکھا کہ کچھ سچ اب ہماری قوم کو پتہ ہونا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ  آپ سب کو مبارک  ہوتینوں جیت پر، ہمارے گھر میں بڑا امتحان تھا۔

بابر اعظم کے والد کا کہنا تھا کہ  جس دن بھارت  سے میچ تھا اس دن بابر اعظم  کی والدہ وینٹی لیڑ پر تھیں کیوں کہ ان کا آپریشن ہوا تھا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ  بابراعظم نے  شدید پریشانی میں یہ تینوں میچز کھیلے۔

بابر اعظم کے والد کا کہنا تھا کہ میرا یو اے ای آنا نہیں بنتا تھا پر میں آیا کہ بابر کہیں کمزور نہ پڑ جائے ۔

بابر اعظم کے والد کا  مزید کہنا تھا کہ کرم ہے پروردگار کا اب وہ ٹھیک ہیں، بات شیئر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ خدارا اپنے قومی ہیروز کو بلا وجہ تنقید کا نشانہ نہ بنایا کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مایوس کن کارکردگی، ارشد ندیم کی قوم سے معذرت
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
ایشیا کپ سے دستبرداری، پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوسکتا تھا
 پاک-بھارت ہاکی کے بڑے ٹاکرے 23 اور 26 جون کو لندن میں ہوں گے
ایشیا کپ، پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے دی
Next Article
Exit mobile version