Advertisement

پنوعاقل میں خاتون پر دو افراد کا تشدد

پنو عاقل میں خاتون پر 2 افراد کے تشدد کرنے کا واقع سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ملزمان نے پنوعاقل شہر کے چوراہے پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا، خاتون کو تشدد کرکے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔

خاتون کے شور کرنے پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی جبکہ پولیس نے تشدد میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے خاتون کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے۔

خا تون رخسانہ کا کہنا ہے کہ مجھے روہڑی سے اغواء کر کے اسلحہ کے زور پر نکاح کروایا گیا حالانکہ  میں پہلے سے شادی شدہ ہوں۔

Advertisement

حاتون  نت مؤقف دیا کہ مجھے صدر الدین شاہ کی درگاہ سے اغواء کیا گیا ۔

ملزم  میر خان نے پولیس کو مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ میں نے  رخسانہ کو اس کے والدین سے 2 لاکھ 80 ہزار میں خریدا ہے،خاتون کی شادی والدین کی رضا مندی سے ہوئی تھی۔

ملزم کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر کو دکھانے کا بہانہ کر کے رخسانہ فرار ہونے کی کوشش کر رہی تھی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقع کی تصدیق کی جا رہی ہے ، فریقین کے بیان لینے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چکوال؛ شہری نے بیوی اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
رینجرز کی اندرون سندھ کچے میں کارروائیاں؛ 20 لاکھ ہیڈ منی کا ملزم گرفتار
پولیس نے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی
لکی مروت کے تھانے پر شدت پسندوں کا حملہ ناکام
کوہاٹ میں دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار شہید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version