Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، نمیبیا نے نیدرلینڈز کو شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں نمیبیا نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹ سے شکست دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ابو ظہبی میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ابتدائی مرحلے کے 7ویں میچ میں نمیبیا نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم ان کا فیصلہ درست ثابت نہ ہوا۔

نیدرلینڈز کے اوپنرز نے میچ کا عمدہ آغاز کیا اور 4وکٹ کے نقصان پر 164رنز بنائے، میکس او ڈاڈ نے 70رنز بنائے اور کولن آکرمین 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نمیبیا کی جانب سے جان جریلنک نے 2 اور ڈیوڈ ویسے نے ایک وکٹ حاصل کی۔

نمیبیا نے ایک اوور پہلے ہی 4وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا،اسٹیفن بارڈ 19، زین گرین 15، کریگ ویلیمس 11اور کپتان گرہارڈ نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔

Advertisement

 تاہم آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے نے جیت میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔ڈیوڈ ویزے نے 40رنز پر 66رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 5چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

ورلڈکپ کے پہلے مرحلے میں نیدرلینڈز اور نمیبیا دونوں اپنے پہلے میچز ہار چکی ہیں۔

 سری لنکا نے نمیبیا کو 7 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ آئرلینڈ نے نیدرلینڈز کو 7 وکٹ سے ہی شکست دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version