Advertisement

وزیراعظم نے 3 سال میں اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنانے والی ہر زبان کو بند کیا ہے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے 3 سال میں اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنانے والی ہر زبان کو بند کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بول نیوز کی نشریات پر پابندی کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ بول نیوز ٹی وی کی بغیر نوٹس، بندش، آمریت اور فسطائی کی ایک اور بین مثال ہے۔

Advertisement

انہوں نے لکھا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 3 سال میں اپوزیشن، میڈیا اور اپنے اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنانے والی ہر زبان، تقریر، کالم، پروگرام اور ٹی وی کو بند کیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹر ہیغام میں لکھا ہے کہ سب کو بند کرنے والی حکومت اب خود بند گلی میں بند ہوچکی ہے۔

Advertisement

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید لکھا ہے کہ میڈیا کی بندش مسئلے کا حل نہیں لیکن یہ ایک فسطائی ذہنیت رکھنے والی حکومت اور اس کے سربراہ عمران صاحب کی سمجھ سے باہر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version