Advertisement

پاکستان میں کہاں کہاں طوفانی بارشیں ہونے والی ہیں؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے اگلے 36 سے 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ   خلیج بنگال میں بننے والی مون سون ہواؤں کے کم دباؤ کے باعث کم شدت مرطوب ہوائیں اگلے 36 سے 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں موجود مغربی ہواؤں کے ساتھ ملاپ کریں گی جس کے نتیجے میں اگلے 48 گھنٹوں کے دورانمالاکنڈ، ہزارہ، دیر، چترال، دروش، تورخم، پارہ چنار، شمالی وزیرستان، ایبٹ آباد،سوات، بونیر، کالام، کاغان، ناران، بٹگرام، کوہستان، داسو کے علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق  اگلے دو روز کے دوران گلگت بلتستان، سکردو، استور، دیامر، غذر، غانچے سمیت ملک کے انتہائی شمالی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہےجبکہ مظفرآباد سمیت آزاد جموں و کشمیر کی تمام وادیوں میں کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کا مزید کہنا ہے کہ   جنوبی کشمیر کوٹلی، حویلی، پونچھ، راولاکوٹ، باغ، میرپور، بھمبر، چھمب سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ لاہور، شیخوپورہ، نارووال، شکرگڑھ، سیالکوٹ، ہیڈمرالہ، ڈسکہ، پسرور، حافظ آباد، گوجرانولہ، گجرات، کھاریاں، جہلم کے علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ایک بارش کے امکانات ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نائب وزیراعظم مقرر
مصری شاہ میں سب انسپکٹر کا قتل، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا
معروف پاکستانی سیاستدان انتقال کرگئے
پاکستان کی معیشت مشکلات کا شکار ہے، ایم ڈی آئی ایم ایف
9 مئی سے حجاج کرام سعودی عرب روانہ ہونا شروع ہوجائینگے، علامہ طاہر اشرفی
Next Article
Exit mobile version